ٹرائیکوشیلڈ کیپسولز پاکستان کی پہلی بائیو کیپسول ٹیکنالوجی ہے، جہاں ٹرائیکوشیلڈ کے 10 کیپسول 1 کلوگرام ٹرائیکوڈرما پاؤڈر سے بہتر نتائج دیتے ہیں۔ ٹرائیکوشیلڈ کیپسولز میں ٹرائیکوڈرما کے سپورز ہیں۔ ٹرائیکوڈرما ایک ایسی کسان دوست پھپھوندی ہے جو زرعی فصلوں اور ہارٹیکلچرل پلانٹس میں بیماری پیدا کرنے والی پھپھوندیوں، بیکٹیریا اور نیماٹوڈز کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ پلانٹ گروتھ پرموٹر کے طور پر کام کرکے پودوں کی نشونما میں اضافہ کرتا ہے۔
ٹرائیکوشیلڈ کیپسولز کی نمایاں خصوصیات
ٹرائیکوشیلڈ مٹی میں پائے جانے والی بیماریوں کے خلاف ایک قدرتی کنٹرول کا کام کرتا ہے۔
ٹرائیکوشیلڈ پودوں کی نشوونما اور پیداوار کو بہتر بناتا ہے۔
ٹرائیکوشیلڈ مٹی کی صحت و زرخیزی کو بہتر بناتا ہے۔
ٹرائیکوشیلڈ ماحول دوست ہے اور مصنوعی کیمیکلز کی ضرورتوں کو کم کرتا ہے۔
ٹرائیکوشیلڈ میں موجود ٹرئیکوڈرما لمبے عرصے تک زمین میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ٹرائیکوشیلڈ بہت کم خرچ میں کیمیکل فنجی سائیڈ زکا بہترین متبادل ہے۔
ٹرائیکوشیلڈ ایک منفرد اور جدید فارمولیشن کی وجہ سے بائیوکنٹرول ایجنٹ کی زندگی کو 3 سال تک بڑھا دیتا ہے۔